Uncategorized

گمشدہ بچوں کی تلاش، انسٹاگرام میدان میں آگیا

بچے اگر گم ہو جائیں تو ماں باپ مچھلی کی طرح تڑپ اٹھتے ہیں یہی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انسٹاگرام کی جانب سے جلد ہی بچوں کے گمشدہ یا اغواء ہونے کے متعلق ایمبر الرٹس کا اجراء کیا جانے والا ہے۔
انسٹاگرام کی جانب سے یہ فیچر کئی تنظیموں بشمول نیشنل کرائم ایجنسی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ن الرٹس میں گمشدہ بچوں کی تفصیلات جیسے کے تصویر، اغواء کی جگہ اور دیگر دستیاب معلومات شامل ہوں گی۔
یہ کوشش بچوں کی تلاش میں اہم ثابت ہوسکتی ہے کیوںکہ پلیٹ فارم کے بصری نوعیت کے ہونے کی وجہ سے اس کے صارفین ان اطلاعات کو زیادہ جلدی بڑے پیمانے پر پھیلا سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ چند ہفتوں میں یہ 25 ممالک میں مکمل طور پر دستیاب ہوگی۔
اس پروگرام کا مقصد ہے کہ زیادہ لوگ گمشدہ پچے کی تلاش میں نکلتے ہیں تو اس کے ملنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، بالخصوص جب یہ تلاش ابتدائی اوقات میں کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button