سپورٹس

حسن علی اعزاز پر اعزاز حاصل کرنے لگے

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
لنکا شائر کرکٹ نے بھی حسن علی کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ حسن علی اپریل کے مہینے کے لیے ہلٹن پلیئر آف دی منتھ ہیں۔
حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر سے کھیلتے ہوئے گزشتہ ماہ تین میچز میں 20 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے تھے۔ وہ اپنی پرفارمنس سے اعزاز پر اعزاز حاصل کر رہے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button