Uncategorized

4 اوورز میں 67 رنز ، شاہد آفریدی کی مہنگی باولنگ ، نیا ریکارڈ بن گیا

سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے نیا ریکارڈ بنا دیا.
پی ایس ایل سیون کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے جو رواں سیزن میں اب تک کا سب سے زیادہ مجموعہ ہے۔
شاہد خان آفریدی نے 4 اوورز میں مجموعی طور پر 67 رنز دئیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی اور یوں وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے۔ ان کا آخری اوور سب سے مہنگا ثابت ہوا جس میں مجموعی طور پر 20 رنز بنے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک میچ کے دوران سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر 65 رنز کے ساتھ ظفر گوہر ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 62 رنز کے ساتھ تیسرے، انور علی 57 رنز کے ساتھ چوتھے، سہیل خان 57 رنز کے ساتھ پانچویں، عماد بٹ 56 رنز کے ساتھ چھٹے، ثمین گل 56 رٰنز کے ساتھ ساتویں، شاداب خان 55 رنز کے ساتھ آٹھویں، عامر یامین 54 رنز کےساتھ نوویں اور وہاب ریاض 54 رنز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button