Uncategorized

پاکستان کا ہیرو ،ارشد ندیم کو سیاستدانوں کا خراج تحسین

لاہور: سیاسی رہنماؤں نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے ُڑ ارشد ندیم کوملک کا ہیرو اور سرمایہ قرار دیدیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
آپ ہمارے ہیرو ہیں.
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر لکھا کہ ارشد ندیم پاکستان کے لئے فائنل کھیلے ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ نے خوب محنت کی۔ انشاللہ اگلی بار آپ میڈل ٹیبل پر نظر آئیں گے۔آپ نے پاکستان کے لئے فائنل کھیلا۔


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ جیت یا ہار نہیں، یہ وہاں پہنچنا اور بہترین طریقے سے لڑنا تھا، یہی وہ چیز ہے جو آپ کو فاتح بناتی ہے، ہم سب کو آپ پر بہت فخر ہے، آپ چیمپئن ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا کہ ارشد ندیم دنیا کے 5 بہترین جیولین پھینکنے والے کھلاڑی بن کر قوم کا دل جیت گئے۔


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹر پر لکھا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے، انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، لیکن ان کی کاوش پاکستان میں لاکھوں افراد کے حوصلے کو بڑھائے گا۔ پنجاب حکومت نوجوان کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرے گی، ہمارے نوجوان طلحہ طالب اور ارشد ندیم کے نقش قدم پر چل سکیں گے۔


یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلوں میں بھارت کے نیرج چوپڑہ نے سونے کا تمغہ جبکہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔
ٹوکیو میں اولمپکس گیمز میں جویلین تھرو میں ارشد ندیم پہلی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان کے میڈل جیتے کی امید پیدا ہوئی تھی۔
24 سالہ ارشد ندیم پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپکس گیمز میں جیولن تھرو میں ملک کی نمائندگی کی۔خیال رہے کہ پاکستان نے اولمپکس میں 1992 میں آخری تمغہ حاصل کیا تھا جب قومی ہاکی ٹیم سپین میں کھیلے گئے بارسلونا اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button