Uncategorized

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
افتتاحی میچ میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بابر اعظم اور شرجیل خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، شرجیل خان 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور3 چوکوں سے مزین 43 رنز کی اننگز کھیل کر عمران طاہر کی وکٹ بن گئے۔
خوشدل شاہ کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے 29 گیندوں پر 23 رنز بنائےٓ۔عمران طاہر نے 10 رنز بنانے والے محمد نبی کو 103 کے سکور پر آؤٹ کردیا اور اسی اوور میں نئے آنیوالے بلے باز ٹام لیمونبی کی وکٹیں صرف ایک رن کے اضافے کے بعد اڑا دیں ۔
جو کلارک 26 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کی وکٹ بن گئے۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے۔
عمران طاہر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں لیں۔سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے ٹیم کو 38 رنز کا آغاز فراہم کیا،الیاس کی گیند پر شان مسعود وکٹ دے بیٹھے۔ رضوان نے صہیب مقصود کے ساتھ ملکر 61رنز کی شراکت قائم کی ۔ صہیب مقصود 31 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کیخلاف سٹمپ ہو گئے جنہوں نے اسی اوور میں 2 رنز بنانے والے روسوو کی وکٹ بھی حاصل کی ۔
کپتان رضوان نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے نصف سنچری سکور کی۔ ٹم ڈیوڈ نے محمد نبی کو چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو 10 گیندوں قبل ہی فتح سے ہمکنار کرا دیا، محمد رضوان نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button