Uncategorized

پی ایس ایل 7 کا پروقار آغاز، وزیر اعظم کا پیغام،کرکٹ کا بول بالا

پاکستان سپرلیگ کے 7ویں سیزن کا باقاعدہ پروقار آغاز ہوگیا،ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا، کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث افتتاحی تقریب کو مختصر رکھا گیا، جس میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پرفارمنس دی۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کی کرکٹ ہسٹری کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آغاز سے موجودہ وقت کا احاطہ کیا گیا
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام اسکرین پر دکھایا گیا جس میں انہوں نے پی ایس ایل 7 کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کے ساتھ ہی آسمان آتشبازی سے جگمگا اٹھا۔
این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی نیشنل سٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، لاہور میں اگلے مرحلے کے لئے تماشائیوں تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس ممنوع ہو گا، بینر، پوسٹر پر مذہبی یا فحش جملوں کی بھی ممانعت ہوگی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی کا انتظام پاک فوج کے سپرد ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔اسٹیڈیم کے گرد حفاظتی حصار تو کئی روز قبل ہی قائم کردیا گیا تھا،اب کو مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے،ہوٹل سے اسٹیڈیم تک روٹس کی بھی کڑی نگرانی ہو رہی ہے،شائقین کو بھی سیکیورٹی مراحل اور کورونا کلیئرنس کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے اور ٹی 20 کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم کراچی کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کو لیڈ کریں گے۔
پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔کرکٹ میلے کا دوسرا میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا کی وجہ سے پہلے میچ سے باہر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ شعیب ملک قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کے ذمہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button