Uncategorized

شاہد آفریدی کی سالی کا انتقال

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کی سالی انتقال کر گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 7 کے ابتدائی میچز میں شرکت ان کی صحت اور نجی مصروفیات پر منحصر ہے کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میڈیا ٹیم کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ان کی سالی بھی انتقال کر گئی ہیں۔
شاہد آفریدی کمر کی شدید تکلیف میں بھی مبتلا ہیں جس کے باعث انہوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست بھی کر رکھی ہے تاہم اب ان کی سالی کے انتقال کی خبر بھی سامنے آ گئی جس میں شرکت کیلئے وہ بائیو سیکیور ببل سے نکل جائیں گے اور انجری کے باعث ابتدائی میچز میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button