
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے سربراہ ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیر باد کہہ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے صدرٹرمپ کو بتائے بغیر مشیر کا عہدہ چھوڑ دیا۔
ایلون مسک نے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا ٹائم ختم ہوگیا۔
ایلون مسک نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے اضافی اخراجات کم کرنے کا موقع دیا، DOGE کا مشن وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا