سیاسیات

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلہ آج سنایا جائے گا

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج صبح ساڑھے 10 بجے سنایا جائے گا، اس حوالے سے عدالتی عملہ نے وکیل صفائی خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے متعلق باتیں ہورہی ہیں اور خود پی ٹی آئی رہنما بھی اس سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔

تاہم، احتساب عدالت کے عملہ نے وکیل صفائی خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا کہ کیس کا فیصلہ آج 13 جنوری بروز پیر صبح ساڑھے 10 بجے سنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ کل 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی اور ریفرنس پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جو ابتدائی طور پر 22 دسمبر کو سنایا جانا تھا۔

جواب دیں

Back to top button