سپیشل رپورٹ

شام کا بحران علاقائی ممالک کیلئے بھی خطرہ ثابت ہوسکتا ہے، عرب ممالک

دوحہ فورم کے اجلاس میں موجود عرب ممالک اور اعلان آستانہ کے ضامن ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کے بحران کا جاری رہنا ایک خطرناک عمل ہے جس سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

ان ممالک نے کہا کہ شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے جس سے فوجی کارروائیاں بند ہوں گی اور شہریوں کو تحفظ ملے گا۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شامی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مزید مربوط کیا جانا چاہیے اور امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق جامع سیاسی عمل شروع کرنے کے لیے شام میں فوجی کارروائیاں بھی روکی جائیں

جواب دیں

Back to top button