سپیشل رپورٹ

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری

امریکی میڈیا نے ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی نیواتم ایئر بیس کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔

سیٹیلائٹ تصاویر میں اسرائیلی ایئر بیس کے مرکزی رن وے کے قریب طیاروں کے ہینگر میں چھت کو پہنچنے والے نقصان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں عمارت کے چاروں طرف ملبے کے بڑے ٹکڑے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے فوری طور پر سیٹیلائٹ تصاویر کے بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے، ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو زیرِ زمین جانے پر مجبور کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button