حزب اللہ کو ’پیجر‘ ڈیوائسز فراہم کرنے والی کمپنی کے بارے میں حیران کن انکشافات
لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ارکان کے زیراستعمامل مواصلاتی آلات ’پیجر‘ میں منگل اوربدھ کے روز ہونے والے دھماکوں کے بعد حزب اللہ کو یہ آلات سپلائی کرنے والی کمپنی کے حوالے سے ایک نیا سرپرائز سامنے آیا ہے۔
یہ حیران کن انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں پیجر آلات میں ہونے والے دھماکوں میں 12 افراد کی ہلاکت اور تین ہزار کے زخمی ہونے کے بعد افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔
بدھ کو اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس کمپنی نے حزب اللہ کو ’پیجر‘ ڈیوائسز فراہم کی تھیں اس کا صدر دفتر ہنگری میں ہے اور اس کا انتظام کرسٹیانا روزاریا پرسن آرکیڈیاکونو نامی ایک خاتون کے زیر انتظام ہے۔49 سالہ کرسٹیانا اطالوی اور ہنگری نژاد ہے۔
اخبار کے مطابق یہ خاتون اقوام متحدہ میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس نے فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لے رکھی ہے اور ایک معمولی اپارٹمنٹ میں رہتی ہے۔
تاریخ تاسیس!
اسرائیلی اخبار نے بتایا کہ کمپنی کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی بنیاد 19 مئی 2022ء کو رکھی گئی تھی اور اس کا ہیڈ کوارٹر دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں 33 سونی اسٹریٹ پر واقع ہے۔ یہ ہیڈ کواٹر دو منزلہ مکان پر ہے۔
ہنگری کے میڈیا کے مطابق کمپنی کی مالک ’یویوشٹ‘ محلے میں مشترکہ عمارت کی آٹھویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ میں رہتی ہے۔ یہ ایک ایسی پراپرٹی ہے جو اس کی ذاتی اور مادی کامیابیوں سے بالکل مطابقت نہیں رکھتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاتون نے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور یورپی کمیشن، یونیسکو اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو مشاورتی خدمات فراہم کیں۔
ویب سائٹ میں تعطل
حیرت کی بات یہ ہے کہ خود اس خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 2019ء سے کمپنی کی قیادت کر رہی ہے، حالانکہ ویب سائٹ یہ بتاتی ہے کہ کمپنی کی بنیاد سال 2022 میں رکھی گئی تھی۔ جہاں تک سب سے بڑی حیرت کی بات ہے کمپنی نے کل بدھ کو اعلان کیا کہ اس کی ویب سائٹ ڈاؤن ہو گئی ہے اور اس کی بحالی کا کام جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تائیوان کی کمپنی "گولڈ اپولو” نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کی ذمہ دار نہیں ہے۔ لبنان کے ایک سینئر سکیورٹی ذریعے کے انکشاف کیا تھا اسرائیلی انٹیلی جنس سروس (موساد) نےپیجر ڈیوائس "اے آر 924” کی ایک کھیپ کے اندر تھوڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ حزب اللہ نے ان ڈیوائسز کوتائیوان سے منگوانے کا آرڈر دیا تھا۔
اس نے یہ بھی وضاحت کی کہ لبنان کے دھماکوں میں استعمال ہونے والے AR 924 پیجر آلات بوڈاپیسٹ میں واقع BAC کنسلٹنگ کے ذریعہ تیار کیے گئے تھے۔
اس نے مزید کہا کہ اس نے اس کمپنی کو اس کا ٹریڈ مارک استعمال کرنے کا لائسنس دیا تھا۔