Uncategorized

11 قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے وطن واپسی کیلئے روانہ

قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔
بارش سے متاثرہ سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرنے والے گیارہ قومی ٹی 20 کھلاڑی گیانا سے پاکستان واپس آنے کے لیے روانہ ہو گئے، تمام کھلاڑی 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب پاکستان پہنچیں گے۔
11 کھلاڑی بارباڈوس سے بذریعہ لندن رات 12 بجے لاہور پہنچیں گے، ان کھلاڑیوں میں عماد وسیم، محمد حفیظ، شاداب خان اور شرجیل خان شامل ہیں۔
عثمان قادر، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر اور ارشد اقبال کی بھی وطن واپسی شیڈول ہے۔ فخر زمان، اعظم خان اور صہیب مقصود بھی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لاہور پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button