سپیشل رپورٹ
پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز کی پروڈکشن بند ہو گئی
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگ پروڈکشن بند ہو گئی ہے۔
یہ بات پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے عالمی یوم ماحولیات پر لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج پنجاب بھر میں پہلی اسٹیج پر پلاسٹک بیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے، پلاسٹک بیگ کو بین کرنا حکومت کی پالیسی ہے
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کریں گے، پلاسٹک اور ٹائر جلانے والے پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر کا انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب میں مزید کہنا ہے کہ آپ نے اپنے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال کو کنزیومر نے ختم کرنا ہے، اگر آپ نہیں خریدیں گے، میں نہیں خریدوں گی تو استعمال میں کمی آئے گی