جرم کہانی

گیس چوری کریک ڈاؤن: 74 گیس کنکشن منقطع، 25 لاکھ سے زائد کے جرمانے

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 74 گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 25 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر گھریلو کنکشن منقطع کیے۔راولپنڈی / اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

سوئی ناردرن گیس نے پشاور/کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 45 کنکشن منقطع کیے، مزید گیس چوروں کے خلاف 7 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی اور 16 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 10 کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کو 4 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1کنکشن منقطع کیا گیا۔

بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گھریلو کنکشن منقطع کیے۔ فیصل آباد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن جبکہ گیس چوروں کو 20 ہزار سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے اور 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گھریلو کنکشن منقطع مزید گیس چوروں کے خلاف 1 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button