Uncategorized

ہم آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں فول پروف سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کراتے ہیں،وزیرداخلہ شیخ رشید

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہیں۔

وزیر داخلہ پاکستان شیخ رشیدکی جانب سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں،سندھ اور پنجاب حکومت کا سکیورٹی اداروں سے مکمل رابطہ ہے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی وفد نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی،پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں،قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے،امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں،پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہیں۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ میچ 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلاجائے گا، تیسرا میچ21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button