Uncategorized

بھارتی کرکٹرونود کامبلی سے گگلی نمافراڈ، رقم سے محروم

سا بق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کوجعل ساز نے سائبر فراڈ کے ذریعے گگلی مار کر لوٹ لیا۔ک ایک فون کال کے ذریعے بینک فراڈ کا شکار ہونیوالے کمبلی ایک لاکھ 14 ہزار روپے سے محروم ہو گئے ۔
بتایا گیاہے ونود کامبلی کو جعل ساز نے نجی بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ان سے بینک کی دستاویزات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد کامبلی کے اکاؤنٹ میں موجود ایک لاکھ 14 ہزار روپے غائب ہوگئے۔
میڈیا سے گفتگو میں ونود کامبلی نے بتایا انہیں ایک شخص نے بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر کچھ معلومات لیں جب کہ اس شخص نے واضح کیا تھا اگر یہ معلومات نہ دی گئیں تو ڈیبٹ کارڈ بند ہوسکتا ہے۔واقعے کے بعد ونود کامبلی نے فوری طوربینک حکام اور پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button