سپیشل رپورٹ

بھارت کی کشمیر میں لتھیم ذخائر کی نیلامی پر پاکستان کا سخت رد عمل

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیم ذخائر کی نیلامی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہوئے لیتھیم ذخائر کے چند بلاکس کی نیلامی کرنے جا رہی ہے، لیتھیم جیسی قیمتی دھات پر سب سے زیادہ کشمیریوں کا حق ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے فوری طور پر ایسے منصوبوں کو روکنے اور اپنے قدرتی وسائل پر کشمیریوں کے حق کو تسلیم کرنے پر زور دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں کہ کشمیریوں کی ملکیت اس قیمتی ذخیرے کیلئے مقبوضہ کشمیر سے باہر کی کارپوریشنز سے معاہدے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ کی کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل سے محروم کرنے کی کوششیں غیر قانونی ہیں، ہم بھارت سے فوری طور پر ایسے منصوبوں کو روکنے، کشمیریوں کے اپنے قدرتی وسائل پر حق کو تسلیم کرنے اور اس حق کے احترام پر زور دیتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button