پاکستان

19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ وفاقی کابینہ کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔ حلف اٹھانے کے بعد وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔

ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے، حلف برداری تقریب میں ارکان پارلیمنٹ، سینیٹرز اور سیاسی رہنما شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو وفاقی کابینہ کی تقرری کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کو جو سمری بھیجی تھی اس میں خواجہ آصف، احسن اقبال اور رانا تنویر حسین کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اعطم نذیر تاررڑ، ق لیگ کے چوہدری سالک حسین اور استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان کا نام بھی شامل ہے۔

کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا نام بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔

رہنما ن لیگ امیر مقام، سردار اویس احمد لغاری ، عطا اللہ تاررڑ، قیصر احمد شیخ اور میاں ریاض حسین پیرزادہ بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر کو بھیجی گئی سمری میں احد چیمہ، محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار، مصدق ملک اور محسن نقوی کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے کی درخواست کی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شزا فاطمہ کو وزیر مملکت بنانے کی سمری بھی صدر پاکستان کو ارسال کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button