سیاسیات

شہباز شریف کی حکومت چلنے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے؟

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اگر مولانا فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائے گی۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ہم بھی فارم 47 کے ایم این اے ہو سکتے تھے لیکن ہمارا اپنا راستہ ہے، اسی کی تو سزا مل رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا سب کیسز ختم ہوں گے تو 9 مئی واقعات پر کیسز شروع ہو جائیں گے۔

حکومت چلنے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا شہباز شریف اگر فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائےگی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا فضل الرحمان نے اگر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا تو حکومت آگے نہیں جاسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button