فارم 45 میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیاں ہیں
تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو فارم 45 جاری کئے ان میں ٹمپرنگ کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شام کو جب پی ٹی آئی کا ووٹ نظر آنے لگا تو اسکرینیں بند کر دی گئیں، فارم 45 میں واضح ٹیمپرنگ کی گئی ہے اپلوڈ کیےگئےفارم 45 میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیاں ہیں ان کے نمبروں میں ہیرپھیر کی گئی ہے، پنجاب میں 100نشستوں کےنتائج پر بےضابطگیاں ہوئی ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 4،3 فارم 45 دیکھیں تو معلوم ہو جاتا ہےکس طرح دھاندلی کی گئی جہاں میرے مدمقابل کو جتوایا گیا وہاں ٹرن آؤٹ کم یا زیادہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرےحلقے کے ایک پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ تبدیل کر کے مخالف کے ووٹ بڑھا دیئے گئے ایک ہی علاقے میں پولنگ اسٹیشن پر ٹرن آؤٹ کیسے زیادہ یا کم ہو سکتا ہے انتہائی بھونڈے طریقے سے دھاندلی کی گئی۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے نتائج شائع کیے تو پوری قوم نے دیکھا کس طرح دھاندلی کی گئی سب کو بتانا چاہتے ہیں اس طرح یہ ملک نہیں چلےگا۔