جرم کہانی

پنجاب میں ہیڈ نرس سے گینگ ریپ کیس میں اہم پیشرفت

پنجاب پولیس لیہ نے ہیڈ نرس سے ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ نرس سے ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فیاض، منظور حسین اور عمران کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے ملزمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی اور ہیڈ نرس کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان متاثرہ خاتون کے گھر لیہ پہنچے اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ سفاک ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button