سیاسیات

ہم نے کام کر کے دکھایا ہے مریم نے صرف اعلان کیا ہے، مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنتے ہی کئی منصوبوں کا اعلان کیا۔

مراد علی شاہ نے سوال پر جواب دیا کہ ہم نے کام کر کے دکھایا ہے مریم نواز نے صرف اعلان کیا ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتخابات میں سندھ کے عوام نے ہمیں تاریخی کامیابی دلوائی، سندھ کے عوام کی بہتری کے لیے جو ممکن ہو سکا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جتنے ووٹ پڑے اتنے کبھی نہیں پڑے، سندھ کے عوام نے نئی سوچ کو چنا ہے، آج پہلی میٹنگ امن و امان کی صورتِ حال پر کی، میٹنگ میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کااظہار کیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے انتخاب میں شہباز شریف کو سپورٹ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button