سیاسیات

وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا؟ اعلان کردیا گیا

 پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے میاں اسلم کو اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئےسالار صاحب کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کلہ وفاق ،پنجاب اور کےپی میں حکومتی امور سےمتعلق تفصیلی بات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کیساتھ پارٹی الیکشن پر بھی بات ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر فورم پر عوامی مینڈیٹ کا دفاع کرے گی ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے درخواست ہے کہ 70کیسز پر جلد فیصلہ کیاجائے ، کوئی بھی یہ حق نہیں رکھتا کہ جعلی مینڈیٹ سے حکومت میں آئے، ہم نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق اعلان کررکھا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کیساتھ کسی قسم کی پاور شیئرنگ نہیں کریں گے، یہ لوگ عوام کے نام پر سیاست کرکےاپنے مفادکا خیال رکھتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ جب تک مینڈیٹ نہیں ملتا ہم شااللہ مضبوط اپوزیشن کریں گے اور ہم وفاق اور پنجاب میں بھی جلد حکومت بنائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کاامیدوارمیاں اسلم اور بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے امیدوار سالار صاحب ہونگے جبکہ کےپی میں اسپیکر کے امیدوارعاقب اللہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید بتانا تھا کہ مرکز میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کا نام پرسوں تک سامنے رکھیں گے، عمر ایوب خان پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ عمر ایوب ہی وزیراعظم بنیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری اکثریت ہوگی توخان صاحب کے باہر آنے تک عمر ایوب وزیراعظم ہونگے، جو مشکل سے 20سیٹیں بھی نہیں جیت سکی اس کو حکومت دی جارہی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوام کےحقوق کےتحفظ کیلئےسیاست کررہی ہے، ہم ان تین جماعتوں سےپاورشیئرنگ نہیں کریں گے،ب پنجاب،کےپی اوروفاق میں جلدحکومت بنائیں گے، عدلیہ سےدرخواست کی ہےجلدازجلد70حلقوں پرفیصلہ کریں۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہفتے کے روزپورے پاکستان میں احتجاج کریں گے ،پی ٹی آئی پاکستانی جھنڈوں کے ساتھ پر امن احتجاج ریکارڈ کرائے گی اور عوام کے مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے ، جماعت اسلامی ، جی ڈی اے ، جےیوآئی ،اےاین پی ،ٹی ایل پی اس مینڈیٹ کو قبول نہیں کرتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button