سیاسیات

عمران خان سزا کا سن کر غصے میں آگئے؟ سچ کیا ہے؟

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس حوالے سے ہر کسی کے بیان سامنے آرہے ہیں تاہم عمران خان اس بارے میں کیسا محسوس کررہے ہیں اس حوالے سے کوئی خبر نہیں تھی۔ اب ان کے حوالے سے خبربھی سامنے آگئی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سزائے موت بھی سنا دیتے تو ہم تیار تھے، ہمارے کارکن پرامن ہیں۔ انہوں نے سزا کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان فرسٹریٹ ہیں نہ غصے میں ہیں۔ لوگ عمران خان کو مٹا رہے ہیں لیکن اللہ اپنے رحم و کرم اور عوام کے تعاون کے ساتھ مٹانے نہیں دے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس سزا کے فیصلے کے خلاف اسلام اباد ہائیکورٹ درخواست دائر کریں گے، بانی پی ٹی آئی کو سزا کے خلاف پر امن احتجاج بھی کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button