تازہ ترینخبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی رہائی کی تصدیق کردی

 پی ٹی آئی نے نائب صدر شیر افضل مروت کی رہائی کی تصدیق کردی۔

انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر عدیل بٹ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کی گرفتاری سے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان پی ٹی آئی نے بیان میں کہا تھا کہ نائب صدر شیرافضل مروت چکدرہ سے باجوڑ جا رہے تھے کہ اوچ کے مقام پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت ساتھیوں کے ہمراہ باجوڑ جارہے تھے کہ راستے میں پولیس کی بھاری نفری نے ان کی گاڑی کو روکا اور گرفتار کرکے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا۔

جواب دیں

Back to top button