تازہ ترینخبریںسیاسیات

جب تک یہ دو خاندان ہیں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ڈی ایم رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک دو خاندان ہیں ملک  ترقی نہیں کر سکتا۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا کہا گیا، جب میں نے پوچھا سب  نے مل کر حکومت بنانی  ہے تو ایجنڈا کیا ہے؟ تو بتایا گیا ہمارا مقصد صرف اقتدار میں آنا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد نیب سے کیسز ختم کروائے گئے، اقتدار میں آنے والے جیت گئے اور عوام ہار گئے، پاکستان کو 2 خاندانوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ اقتدار میں آ کر ایک  دوسرے کو گھسیٹنے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کمزور ہونے کی وجہ سے حالات خراب ہیں، 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے بھی حالات اچھے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک  پر حکمرانی کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، حکمرانوں نے اداروں کو یرغمال بنایا، قوم 8 فروری  2024 کو تمام جماعتوں کا احتساب  کرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اگر الیکشن جیت گئے تو گورنر ہاؤس ختم  کر کے تعلیمی ادارے بنائیں گے، گورنر اور وزیر اعظم کیلیے 10 مرلہ سے زیادہ کا گھر نہیں ہونا چاہیے۔

سراج الحق نے کہا کہ اب یہ لاڈلے اور سپر لاڈلے میں مقابلہ چاہتے ہیں، 8 فروری کرپٹ قیادت کا یومِ حساب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button