تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان نے 5 سال کی نااہلی کو عدالت میں چیلنج کردیا

 بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس 5 سال کی نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، جس میں استدعا کی ہے کہ نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں 5 سال نااہلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹرگوہر کےتوسط سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزارسابق وزیراعظم اور بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نےدرخواست گزارکونااہل قراردیا، الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کےباوجودغیر آئینی،غیر قانونی طور پر نااہل کیا۔

درخواست میں کہنا ہے کہ درخواست گزار اورجماعت کو الیکشن سےباہر رکھنےکی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہےجس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے، الیکشن کمیشن نے 8اگست کونااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین وقانون جاری کیا۔

بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے اور کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button