تازہ ترینخبریںپاکستان سے

اسکول میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگنے سے کم سن طالب علم جلنے کا افسوسناک واقعہ

ضلع رحیم یار خان کے شہر خان پور میں ایک اسکول میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگنے سے کم سن طالب علم کے جلنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خان پور کے علاقے نیل گڑھ کے خورشید آباد گرلز پرائمری اسکول میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگنے سے ایک کم سن طالب علم جل کر زخمی ہو گیا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد 5 سالہ طالب علم عبدالہادی کو طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ نرسری کلاس میں پڑھنے والے عبدالہادی یا ہاتھ کچرے کی ڈھیری اٹھاتے ہوئے جھلس گیا تھا۔

بچے کے والد نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ٹیچرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کچرے میں آگ لگنے پر ٹیچرز نے بچوں کو ڈھیریاں اٹھا کر باہر پھینکنے کا کہا تھا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، اور انسپکشن ٹیم کو 24 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button