حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو سات اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ بڑا سادہ دکھائی دے گا۔
حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے ہفتے کے روز لبنان میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل نے حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے غزہ پر زمینی حملے کی دھمکی دی ہے اور پٹی کی سرحدوں پر اپنی افواج کو متحرک کیا ہے۔
حماس کے رہنما حمدان نے انکشاف کیا کہ کئی بین الاقوامی جماعتوں نے حماس کے ساتھ غیر ملکی قیدیوں کے بارے میں بات کی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم ہونے کی صورت میں ہم اسرائیلی فوج کے قیدیوں کے انجام کے بارے میں بات کریں گے۔ جب مناسب حالات ہوں گے تو ہم سویلین قیدیوں کی رہائی کے معاملے کا مطالعہ کریں گے۔
علاوہ ازیں غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 117 بچوں سمیت 266 فلسطینی مارے گئے۔