تازہ ترینخبریںپاکستان

اسرائیل کے خلاف جہاد کا خواہشمند پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

سندھ پولیس نے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف لڑائی کے خواہش مند انسپکٹر کو اس کے عہدے سے ہٹا کر محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ سٹی زون میں تعینات انسپکٹر رینک کے پولیس افسر فیاض احمد نے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھا تھا کہ اُنہیں اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

خط میں فیاض احمد نے اپنی تنخواہ کا 10 فی صد حصہ فلسطینیوں کے لیے ریلیف آپریشن میں جمع کرانے کی بھی پیش کش کی تھی۔

اُنہوں نے اپنے خط کی کاپی صدر اور وزیرِ اعظم کے علاوہ فلسطینی سفیر کو بھی بھیجی ہے۔

پولیس حکام نے میڈیا کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیاض احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کے خلاف پولیس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button