تازہ ترینخبریںپاکستان

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے

 لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت کے علاقے سمیوواڈا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو پکڑ لیا۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملے، شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے گولیاں، بارود اور آلات برآمد کرلیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کی حمایت کی اور دہشت گردی کے خاتم ےکے لیے تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے دو مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، گھڑیوم میں ہونے والی جھڑپ میں 6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں میں حضرت زمان عرف خوارے ملا شامل ہے، سرکردہ دہشت گرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں وطن کے تین سپوت شہید ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button