سابق اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک کےبغیرنوازشریف کی ضمانت نےحیران کردیا، میرٹ کے برعکس کام ہورہا ہے ہوسکتا ہے کیس ہی ختم کر دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل انورمنصور نے کہا کہ نواز شریف کی کل 15منٹ میں درخواست جمع ہوئی اور فوری طورپرریلیف بھی دےدیاگیا، نوازشریف کی ضمانت آج جس طرح ہوئی ہے صورتحال سب کےسامنےہے۔
انورمنصور کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کونہیں دیکھاجارہا،سیاست کودیکھاجارہاہے، ایک خاص آدمی کوخاص طریقےسےریلیف فراہم کیاجارہاہے ، نوازشریف کوجس طرح ریلیف دیاگیا ہے میرے لیے حیران کن ہے۔
سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ رجسٹرا ر ہر چیز پر اعتراض کرتا ہے لیکن نواز شریف کی درخواست پر کچھ نہیں کہا گیا، بائیومیٹرک کے بغیر درخواست جمع نہیں ہوسکتی نوازشریف کی جمع ہوگئی۔
انھوں نے سوال کیا کہ اٹارنی کی درخواست پر کیسے کسی کوضمانت دی جاسکتی ہے، بائیومیٹرک کےبغیر اٹارنی کی درخواست پر ضمانت نے حیران کردیا ہے۔
انورمنصور کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوجیسےضمانت دی گئی ہے مجھےتوسمجھ ہی نہیں آرہی، میرٹ کے برعکس کام ہورہا ہے، ہوسکتا ہے کیس ہی ختم کردیا جائے۔