تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس

شہری نے ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔

شہری نے ایس ڈی او کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا ، جس میں کہا گیا کہ میرے موکل کا دریائے کابل پر ہوٹل ہے، ایس ڈی او کیخلاف 1 لاکھ 35 ہزار روپے ہوٹل کےبقایاجات ہیں۔

نوٹس میں کہنا تھا کہ ایس ڈی اودوستوں سمیت ہوٹل میں کھانا کھانے آتا تھا، پیسے مانگنے پر ایس ڈی او نےہوٹل اور گھر سےغیر قانونی طور پر بجلی کاٹ دی۔

شہری نے کہا کہ ہوٹل مالک سے پیسے بٹورنے کیلئےاسکے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی، ہرجانہ اوربقایا جات ادا نہ کرنےکی صورت میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button