تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری پر عملدرآمد کا منصوبہ

اسلام آباد پولیس نے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری پرعملدرآمد کا منصوبہ وزارت داخلہ کو بھجوا دیا، غیر ملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوانین کے مطابق غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری پرعملدرآمد کا منصوبہ سامنے آگیا، ترجمان اسلام آباد پولیس نے ڈیپورٹیشن امپلٹیشن پلان وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے

پہلی بار اس ضمن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور دیگر متعلقین کے کردار کو واضع کیا گیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تفصیلی ضابطہ کار اسلام آباد کی حدود سے امیگریشن مراکز تک کےعمل کوواضح کرتا ہے، ضابطہ کار کے پہلے حصے میں پولیس کے کردار کے مطابق عمل جاری ہے۔

21 مختلف آپریشنز کے بعد 39 مقدمات درج کئے گئے ہیں، 298 غیر قانونی مقیم غیرملکی افرادعدالتوں میں مقدمات کا سامناکررہے ہیں، گزشتہ روز بھی 17 افغانوں کو مقدمات کے تحت عدالت کے سامنے پیش کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button