تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

چاہے قرضہ لیں پر گاڑی مہنگی رکھیں٬ جاوید چوہدری

سینئر صحافی اور موٹیویشنل سپیکر بننے کے لئے کوشاں جاوید چوہدری اکثر یو ٹیوب پر کامیابی کے فارمولے سمجھاتے اور بتاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ وہ روز ایک نیا فارمولا دیتے ہیں جو کہ اکثر گزشتہ فارمولوں سے متضاد ہوتا ہے اور اکثر وہ ایک بودی بات ہوا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انکی ویڈیوز ٹرولز کے ہاتھوں وائرل ہوجاتی ہیں۔
اب تازہ ترین طور پر انہوں نے پاکستانی مردوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہمیشہ شاندار گاڑی اپنے استعمال میں رکھیں۔ چاہے انہیں اس کے لئے قرضہ لینا پڑے یا کچھ بیچنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی مرد کی شان ہوتی ہے۔ جو بھی کریں گاڑی ایسی لیں کہ ہر کوئی مڑ کر دیکھے کہ کیسی زبردست گاڑی ہے۔ انہوں نے کہ میں یہ سب کو کہتا ہوں کہ ایسا کریں کیونکہ ہمارے ملک اور پوری دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ ہر مرد نئی گاڑی رکھے اور تین سال بعد اسے بیچ کر نئی خریدے۔ کیونکہ پرسنی گاڑی کام نکالتی ہے اور وہ پرسینلٹی ایڈاپ میں کوئی فرق نہیں ڈالتی۔ انکی یہ وڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اس شدید مہنگائی کے دور میں جہاں لوگوں کو سادگی اور بچت کی تر غیب دینے کی ضرورت ہے یہ کیسا شخص ہے کہ لوگوں کو مہنگی گاڑیاں رکھنے کا کہہ رہا ہے جو کہ امپورٹ کرنی پڑیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button