
مقدمہ کی رنجش،یا پھر کوئی اور معاملہ تھا کہ سفاک ملزم بچے پر مبینہ تشدد کرتا رہا ۔
محلہ مسلم ٹاؤن میں نبیلہ نامی خاتون نے ملزم جان محمد پر زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تو ملزم آپے سے باہر ہو گیا
ملزم جان محمد 8 سالہ بچے طیب کو رسی سے باندھ کر الٹا لٹکا کر تشدد کرتا رہا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ملزم بچے کو لٹکا کر تھپڑ اور مکے مارتا رہا، بچہ کی چیخ وپکار پرظالم نے ایک نہ سنی،
پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامزد تین ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مرکزی ملزم جان محمد عبوری ضمانت پر ہے، کہا جا رہا ہے کہ مدعیہ نبیلہ بی بی نے شادی نا کرنے کے رنج میں چند روز قبل ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ کروایا تھا۔
ملزم جان محمد نے شادی سے دوبارہ انکار کیا تو ملزمہ نے پرانی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کروا دی۔