تازہ ترینجرم کہانیخبریں

سفاک ماں یا مجبور ماں؟ تین بچوں کو زہر دے دیا

منڈی بہاؤالدین (راجہ محمد ایوب سے) منڈی بہاؤالدین کے علاقہ تھانہ ملکوال کے موضع چک رائب میں گھریلو ناچاقی پر ماں نے تین بیٹوں کو پانی کے ساتھ زہریلی گولیاں کھلا دیں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک کو بچا لیا گیا،

تفصیلات کیمطابق تھانہ ملکوال کے علاقہ چک رائب کا رہائشی توقیر احمد فیصل آباد میں محنت مزدوری کرتا ہے توقیر کی بیوی مہوش بی بی نے گھریلو ناچاقی اور غربت سے تنگ آُکر اپنے تین بیٹوں سات سالہ سفیان احمد، پانچ سالہ سبحان احمد اور دس سالہ محمد اویس کو پانی کے ساتھ گندم میں رکھنے والی گولیاں کھلا دیں جنہیں تشویشناک حالت میں حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال لے جایا گیا جہاں ایک بچے محمد اویس کو طبی امداد کے بعد بچا لیا گیا جبکہ دوسرے دو بچے سفیان اور سبحان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین منتقل کردیا گیا لیکن وہاں سے بھی انہیں تشویشناک حالت کے باعث لاہور ریفر کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گئے ،

تین بچوں کو زہر دینے والی ملزمہ مہوش کی فائل فوٹو

ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کے حکم پر ڈی ایس پی ملکوال غلام جعفر چھینہ موقع پر پہنچ گئے پولیس تھانہ ملکوال نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیں، ملزمہ کے خاوند توقیر احمد کے چچا صغیر احمد کی درخواست پر ملزمہ کیخلاف زیردفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچے 5 سالہ سبحان اور 7 سالہ سفیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button