
آٹے کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ ہو گیا، قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے عوام کے لیے جینا مزید مشکل کردیا ہے، کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، آٹے کی قیمت 150 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت 2800 سے بڑھ کر 3000 روپے سے زائد ہو گئی ہے۔
ممبر فلور ملزم ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بلوچستان سے گندم دیگر صوبوں کو اسمگل ہورہی ہے، نعیم آغا کے مطابق جب تک گندم کی اسمگلنگ نہیں روکی جاتی قیمتوں میں استحکام ممکن نہیں۔
کچھ دنوں پہلے اداہ شماریات کی جانب سے اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خرید رہے ہیں جہاں 20 کلو کا تھیلا 3200 روپے میں مل رہا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، گوجرانوالہ، خضدار، بہاولپور سمیت ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔