تازہ ترینخبریںپاکستان سے
یومِ عاشور پر بھنگ کی سبیل لگانے والا نوجوان گرفتار

بالخصوص محرم الحرام کے پہلے دس ایام میں امام حسین علیہ السّلام کے عقیدت مندوں کی جانب سے ہر سال سبیلیں لگائی جاتی ہیں ۔
آپ نے جام شریں ، مٹھے دودھ ، ٹھنڈے پانی کی سبیل کے بارے میں سنا ہو گا لیکن اگر آپ کو بتایا جائے کہ کوئی سر پھرا بھنگ کی بھی سبیل لگا سکتا ہے تو آپ یقینا ششدر رہ جائیں گے ۔
جی ہاں ! ایک ایسا ہی واقعہ اوکاڑہ کے علاقے ایک علاقے میں پیش آیا ہے ۔
اوکاڑہ میں ایک نوجوان نے یوم عاشور کے موقع پر مبینہ طور پر بھنگ کی سبیل لگادی۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوکاڑہ کے علاقے مظفر کالونی میں نوجوان نے بھنگ کی سبیل لگائی ہوئی ہے۔
لوگ بھنگ پینے کے لیے جگ اور دیگر برتن گھر سے لائے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا