تازہ ترینخبریںپاکستان

نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش نہیں کیا ، رانا ثنا

 

یہ کہنا درست نہیں ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام آیا اور مسترد ہو گیا: وزیر داخلہ۔ فوٹو فائل
یہ کہنا درست نہیں ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام آیا اور مسترد ہو گیا: وزیر داخلہ۔ فوٹو فائل
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلد وطن واپس آکر حفاظتی ضمانت لیں گے اور عدالتوں میں پیش ہو کر بری ہوں گے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا یہ کہنا درست نہیں ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے اسحاق ڈار کا نام آیا اور مسترد ہو گیا، اسحاق ڈار کا نام کسی نے پیش نہیں کیا البتہ یہ افواہ ضرور ہو سکتی ہے جیسے ذرائع کے حوالے سے ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ بات ضرور ہے کہ اس حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے کہ آیا نگران وزیراعظم بیوروکریٹ کو ہی ہونا چاہیے یا کوئی سیاستدان بھی نگران وزیراعظم بن سکتا ہے، اگر اس بات پر اتفاق ہو جاتا ہے کہ نگران وزیراعظم کوئی سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تو وہ اسحاق ڈار بھی ہو سکتے ہیں اور کسی اور سیاسی جماعت سے بھی کوئی فرد ہو سکتا ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ جو بھی نگران وزیراعظم ہو وہ ایسا قابل شخص ہو جس پر سب کو اعتماد ہو۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button