تازہ ترینجرم کہانیخبریں

کسٹمز کے گرفتار افسران کے کرپشن سے متعلق اہم انکشافات

کسٹمز کے گرفتار افسران طارق محمود اور یاور عباس نے انکشاف کیا کہ کسٹم میں منظم طریقے سےکرپشن کی رقم جمع کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز کے گرفتار افسران طارق محمود اوریاورعباس کے کرپشن سے متعلق انکشافات سامنے آئے، جس میں بتایا گیا کہ کسٹم میں منظم طریقےسےکرپشن کی رقم جمع کی جاتی ہے۔

افسران نے انکشاف کیا کہ موچکوچیک پوسٹ، سہراب گوٹھ ٹرمینل،گھگھرپھاٹک سےماہانہ رقم جمع ہوتی ہے،ماہانہ 50ملین سے زائد رقم اسمگلنگ کی مد اور 60 ملین روپے چھالیہ کی اسمگلنگ کی مد میں جمع ہوتے ہیں، رقم کلکٹر،ایڈیشنل کلکٹر،ڈپٹی کلکٹر سپرنٹنڈنٹ ایس پی ایس،ایس پی او میں تقسیم ہوتی ہے۔

گرفتار افسران نے مزید انکشاف کیا کہ بلوچستان سے کراچی کسٹمزاسمگلرزکوراستےمیں تحفظ فراہم کرتی ہے، برآمد ملکی ،غیر ملکی کرنسی اسمگلرز نے موچکوچیک پوسٹ پرفراہم کی تھی۔

افسران کا کہنا تھا کہ سابقہ ڈائریکٹرعثمان باجوہ نے اسمگلرزسے160ملین وصول کئے اور ثاقب سعیدکی تعیناتی کےبعدعثمان باجوہ نےاسمگلرزکوسہولتیں دینا جاری رکھا اور عمران نورانی چھالیہ اسگلرزکا سرغنہ ہے، جو چھالیہ کی اسمگلنگ کی رقم فراہم کرتا ہے۔

کسٹمز افسران نے کہا کہ کسٹم اہلکاروں کے انکشافات پر افسران کیخلاف مقدمےمیں نام شامل کرلیےگئے، مقدمہ میں کلیکٹر ثاقب سعید کا نام شامل اس وقت ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ ہیں۔

افسران نے مزید کہا کہ کلیکٹر عثمان باجوہ کا نام بھی مقدمےمیں شامل اس وقت ایکسپورٹ کلیکٹوریٹ ہیں، عامر تھیم کلیکٹر انفورسمنٹ اور اسمگلر عمران نورانی کےخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button