تازہ ترینخبریںدنیا

عرب: فلمی انداز میں جلتی کار کو بچانے والا بنگلہ دیشی مزدور قومی ہیرو قرار

سعودی عرب میں فلمی انداز میں جلتی کار کو بچانے والا بنگلہ دیشی مزدور قومی ہیرو قرار

العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق عوامی اور سماجی حلقوں نے اس غیرمعمولی جرات پر بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مزدور کو خراج تحسین ہیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار کو آگ لگی ہوئی ہے، اسی دوران مزدور نے وہاں پہنچ کر شعلوں میں گھری کار بچانے میں مدد کی۔

اس دوران گاڑی سے ڈرائیور اور دیگر افراد کو بھی باہر آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران ایک قریبی شاپنگ مال میں کام کرنے والے بنگالی ملازم نے اسٹور کے کیمرے میں دیکھا کہ باہر ایک گاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے۔ مزدور نے فوراً آگ بجھانے کا سامان اٹھایا اور تیزی سے گاڑی کی جانب جا کر آگ پرقابو پانے میں کامیاب ہوا۔

سوشل میڈیا پرخود کو داد وتحسین ملنے کے ردعمل میں اس کا کہنا تھا کہ ، ’آگ گاڑی کے انجن میں لگی تھی اور اس شخص کے ساتھ فیملی بھی تھی۔ میں نے مشکل وقت میں انسانی بھائی چارے کے تحت مدد کرتے ہوئے گاڑی کو آگ سے بچایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button