تازہ ترینخبریںپاکستان

ایجوکیشن ورکس جیکب آباد میں ٹھیکوں میں بیقاعدگیوں کا انکشاف

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) ایجوکیشن ورکس جیکب آباد میں ٹھیکوں میں بیقاعدگیوں کا انکشاف کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو انجنیئر مقصود احمد شاہ اور ٹینڈر کلرک غلام حیدر گوپانگ نے ٹھیکوں میں بیقاعدگیاں کی ہیں اس لئے ٹھیکوں کا ریکارڈ ، مذکورہ ٹھیکوں کے بجٹ اور اخراجات کی تفصیلات ، ٹیبڈر دستاویزات ، ٹھیکوں کی بولی ، ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ ، ورک آرڈر ٹھیکے کی اسٹیٹمنٹ ، ٹھیکے کے پہلے بل کی ادائیگی ، ٹھیکیداروں کی تفصیلات اور ایگزیکٹو انجنیئر ، اسسٹنٹ انجنیئر اور ٹینڈر کلرک کی تفصیلات فراہم کی جائیں مذکورہ ایگزیکٹو انجنیئر اور ٹینڈر کلرک کو چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن کے دفتر میں بھیجا جائے تاکہ ان سے مذکورہ بالا ریکارڈ دیکھ کر ان سے بیان لیا جاسکے اور تحقیقات آگے بڑھائی جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button