تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

بلی یا کتا، کون زیادہ وفادار ہوتا ہے؟

کہتے ہیں کہ اگر آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں تو پالتو جانور گھر لے آئیں، یہ آپ کے وفادار رہیں گے ، آپ کی تنہائی بھی دور کریں گے اور آپ کی صحت پر مثبت اثرات بھی مرتب ہوں گے۔

تاہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ کون سا جانور زیادہ وفادار ہوتا ہے اور کس جانور کو گھر لانا زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے، کتا یا بلی؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک وائرل ویڈیو آپ کی یہ مشکل حل کردے گی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک صارف نے تجربہ ریکارڈ کیا ہے کہ کتا یا بلی کون زیادہ وفادار ہوتا ہے؟

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی کھانے کی پلیٹ پکڑکر بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کرتا ہے، جیسے ہی وہ آدمی بے ہوش ہوتا ہے وہ آدمی باضابطہ خود اور اس کے ہاتھ میں موجود کھانے کی پلیٹ دونوں گرجاتی ہے۔

ویڈیو کے اگلے منظر میں کھانے کی پلیٹ گرتے ہی بلیاں فوراً کھانے کی جانب لپک جاتی ہیں اور کھانا ختم ہونے کے بعد اس آدمی کی خیریت دریافت کرتی ہیں جبکہ کتے کھانے کو چھوڑ کر آدمی کی خیریت دریافت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والا آدمی ان پالتو بلیوں اور کتوں کا بظاہر  مالک لگتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ بلی اور کتوں میں فرق واضح ہے، کتے وفادار اور بلیاں بے وفا ہوتی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں بیشتر صارفین بلیوں کی بےوفائی کے باوجود بھی ان ہی کے انتخاب کو ترجیح دیتے نظر آ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کوئی بات نہیں بلیاں بھی اپنے مالک کی فکر کرتی ہیں تو کیا ہوا اگر وہ پہلے کھانے کا انتخاب کرتی ہیں۔

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلیاں فوڈی ہوتی ہیں ، اس لئے کوئی بات نہیں وہ پھر بھی بلیوں کا ہی انتخاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button