تازہ ترینخبریںپاکستان

وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل 2023 کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں مالیاتی بل 2023 کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی بل میں مختلف ٹیکس تجاویز کو قانونی شکل دی جائے گی۔ کوکنگ آئل اور خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پوائنٹ آف سیل کے ذریعے لیدر، ٹیکسٹائل مصنوعات پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی اوایس پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15فیصد کر دی گئی ہے۔

اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےلیویز ،خاصہ دار فورس فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 460 ارب روپے ہے۔ بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو 2963 ارب مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ میں صوبوں کو 5276 ارب روپے دیئےجائیں گے۔ دفاعی بجٹ 1804 ارب روپے ہوگا۔ سود اور قرضوں کی ادائیگی پر7303 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button