تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کا دفاعی بجٹ خطے کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں کتنا ہے؟

نئے مالی سال میں دِفاعی بجٹ 1530 ارب روپے سے بڑھا کرایک ہزار آٹھ سو ارب کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق خطرے کے اِدراک، متفرق چینلجز اور پاکستان آرمی کی صف آرائی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان کے دفاعی بجٹ کا تنقیدی اور تقابلی جائزہ غور طلب ہے۔

دشمن کا بڑھتا ہوا دفاعی بجٹ افواجِ پاکستان کیلئے ہمیشہ سے چیلنج رہا ہے لیکن اس کے باوجودہمیشہ فواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ہندوستان کا دفاعی بجٹ 76 ارب ڈالر ہے ، بھارت پاکستان کی نسبت اپنے ایک فوجی پر سالانہ 4 گنا زیادہ خرچ کر تا ہے۔

پاکستانی فوجی پر سالانہ 13400 ڈالر، انڈیا 42000 ڈالر،امریکہ 392,000 ڈالر، ایران 23000 ڈالرجبکہ سعودی عرب371,000 ڈالر خرچ کرتا ہے۔

سالانہ دِفاعی اخراجات کے حوالے سے بھارت دْنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے اور بھارت کا دِفاعی بجٹ پاکستان کی نسبت 7 گْنا زیادہ ہے، جبکہ بھارت پانچ سال کے دوران سالانہ 19ارب ڈالر خرچ کرکے دْنیا کا دوسرا بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک بھی بن چکا ہے، یہ اخراجات پاکستان کے دفاع بجٹ سے دگنا ہیں۔

سعودی عرب کا ڈیفنس بجٹ 55.6 بلین ڈالر، چائنہ کا ڈیفنس بجٹ 293 بلین ڈالر، ایران کا ڈیفنس بجٹ 24.6 بلین ڈالر، یو اے ای کا ڈیفنس بجٹ 22.5 بلین ڈالر اور ترکی کا ڈیفنس بجٹ 20.7 بلین ڈالر ہے۔

اعداد وشمار کی روشنی میں دیکھا جائے تو 2018ء میں دفاعی بجٹ مجموعی قومی بجٹ کا 18فیصد تھا ، جو 2023ء میں کم ہوکر 16 فیصد سے بھی کم ہوچکا ہے ، جس میں سے 7 فیصد پاکستان آرمی جبکہ باقی نیوی اور ائیر فورس کے حصے میں آتا ہے۔

افراط زر کے دفاعی بجٹ پر اثرات اس کے علاوہ ہیں ، 2020ء کے بعد پاک فوج کے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ، نہ ہی افواج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ ہوا ہے۔

سال2017/18 کا دفاعی بجٹ مجموعی قومی بجٹ کا 18 فیصد تھا جبکہ 2018/19میں دفاعی بجٹ 19فیصد 2019/20میں دفاعی بجٹ 14 فیصد 2020/21کا دِفاعی بجٹ 17.7فیصد 2021/22کا دفاعی بجٹ 16 فیصد اور 2022/23کا دفاعی بجٹ 16 فیصد رہا۔

2018ء کے بعد کولیشن سپورٹ فنڈ کی بندش کے باوجود دِفاعی اور سیکورٹی کی ضروریات کو ملکی وسائل سے ہی پورا کیا گیا، متفرق آپریشنز کے اہداف اور دائرہ کار سمیت دیگر سیکورٹی اْمور میں کوئی کمی نہیں آنے دی گئی۔

بلاشبہ تمام تر مشکلات کے باوجود مسلح افواج نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بناتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیئے ہیں ، اور شب و روز ملکی بقاء کیلئے افواج پاکستان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button