تازہ ترینخبریںپاکستان

خطرے کی گھنٹی : بحیرہ عرب میں موجود ‘سمندری طوفان’ پاکستان کی جانب مڑگیا

سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ پاکستان کی جانب  بڑھنے لگا،  محکمہ موسمیات نے 13 جون کی رات اور 14 جون کی صبح سے سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب کےجنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ پاکستان کی جانب مڑگیا، جس کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت طوفان کراچی کے جنوب سے گیارہ سو بیس کلومیٹر دور ہے اور شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، اس ٹریک میں بھارت سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے بھی آتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سے سمندری طوفان کا فاصلہ کم ہونے کی صور ت میں شہر میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تیرہ جون کی رات اور چودہ جون کی صبح سے سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

سمندری طوفان کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت ماہی گیروں کوگہرےسمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button