تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر قانون بھی سپریم کورٹ میں چیلنج

 سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈرقانون سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قانون کو آئین سے متصادم قرار دے کر خارج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بنایا گیا نیا قانون بھی چیلینج کردیا گیا ، سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈآرڈر قانون کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ریاض حنیف راہی نے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے نئی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون آئینی سے متصادم ہے، پارلیمنٹ عمومی قانون سازی سےنظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑھا سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ قانون کو آئین سے متصادم قرار دے کر خارج کیا جائے، آئینی درخواست میں وفاق، وزارت پارلیمامی امور، وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button