تازہ ترینخبریںپاکستان

حکومت کا سندھ میں زیر زمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

جہاں ملک میں گیس کی قلت بڑھ رہی ہے وہیں حکومت اس وسیع خلا کو ختم کرنے کے لیے تقریباً ایک دہائی قبل زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کے منصوبے کو بحال کررہی ہے تاہم اب وفاقی حکومت نے سندھ میں زیر زمین گیس ذخیرہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے انڈر گراؤنڈ سٹوریج بدین کے مقام پر تعمیر کرنے کی تجویز ہے اس منصوبے پر مجموعی طور پر ایک ارب 84 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ وفاقی بجٹ میں منصوبے کے لئے 15 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز  پیش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے گیس فیلڈز کے 5 کلو میٹر کے اندر علاقوں کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کیا جا رہا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پر 86 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت آئےگی، وفاقی بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button